دپیکا کا رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

 دپیکا کا رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار
کیپشن: دپیکا نے یہ کردار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اہلیہ کا کردار بہت مختصر ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی نیوز ویب سائٹ دکن کرونیکل کے مطابق دپیکا پڈوکون کو بھارتی کرکٹر کپل دیو پر بننے والی بائیو پک فلم ’83‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جس کے لیے انہوں نے صاف انکار کر دیا ہے۔

فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دپیکا کو کپل دیو کی اہلیہ رومی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اہلیہ کا کردار بہت مختصر ہے۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ اُس فلم میں کام کریں گی جس میں ان کا کردار مضبوط ہو۔ ’پدماوت‘ اور دیگر فلموں میں رنویر سنگھ کے ساتھ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ ان میں ان کا کردار طاقتور تھا۔

رپورٹ کے مطابق دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ کام کے معاملے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں اور وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ مرکزی کردار رنویر سنگھ کر رہے ہیں یا نہیں ہاں اگر ایسی کوئی فلم ہو جس میں رنویر سنگھ ہوں اور اس میں ہیروئن کا کردار بھی اچھا ہو تو وہ ضرور کریں گی۔