نئی ٹی 20 رینکنگ، بابراعظم بلے بازوں میں نمبر ون پر برقرار

نئی ٹی 20 رینکنگ، بابراعظم بلے بازوں میں نمبر ون پر برقرار
کیپشن: بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور سرِفہرست ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی: آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور سرِفہرست ہیں جبکہ نیوزی لینڈر کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے فخر زمان کا پانچواں نمبر ہے اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 20 میں شامل نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک کا بلے بازوں میں 28 واں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی بولرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے اور بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں پاکستان کے فہیم اشرف 8 ویں اور عماد وسیم 9 ویں نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں جبکہ شاداب خان بولرز کی فہرست میں 30 ویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں محمد حفیظ 10 ویں نمبر پر ہیں۔