پاکستان ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں بھی بُر ی طرح ناکام

پاکستان ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں بھی بُر ی طرح ناکام
کیپشن: Image Source : Cricinfo

جوہانسبرگ:پاکستان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا اور جنوبی افریقہ کے 262رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں185رنز بنا کر آﺅ ٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز بھی اچھا نہ کیا،پاکستان کی اوپننگ ایک دفعہ پھر بُر ی طرح ناکام ہو ئی، 6 رنز کے مجموعی اسکور پر انِ فارم بیٹسمین شان مسعود 2 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر فلینڈر نے آوٹ آف فارم اظہر علی کو بھی آﺅٹ کردیا۔ نائٹ واچ مین محمد عباس اور امام الحق نے اسکور کر 53 تک پہنچایا تاہم اولیوائر نے ایک ہی اوور میں محمد عباس اور اسد شفیق کو پویلین واپس بھیج کر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق نے 43رنز بنائے جس کے بعد بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 70رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کی لیکن یہ بھی زیادہ دیر تک قائم نہ رہی اور سرفراز 50اور بابر اعظم 49رنز بنا کر پولیین لوٹ گئے، پاکستان کی پوری ٹیم 185رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔

جنوبی افریقہ نے اپنے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور اب تک کھیلتے ہوئے 77رنز کی برتری حاصل کر لی ۔