زرداری اور نوازشریف کواگلے پانچ ماہ میں اکٹھا کر دوں گا، فضل الرحمان

 زرداری اور نوازشریف کواگلے پانچ ماہ میں اکٹھا کر دوں گا، فضل الرحمان
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا


پشاور:مولانافضل الرحمان نے کہا  کہ ابھی  پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو اکٹھا کرنےکی کوشش نہیں کر رہا،آصف علی زرداری اور نوازشریف کوبٹھانےکی کوشش کرتاہوں توکبھی ایک اورکبھی دوسرا بھاگ جاتاہےمگر اگلے پانچ ماہ میں دونوں کو اکٹھا کر دوں گا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اوراس کا مینڈیٹ جعلی ہے، سیاسی جماعتوں نےالیکشن میں بدترین دھاندلی کوتسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے سرمایہ کاری کرناچاہی مگر اسےمایوس کیاگیا،روزانہ 15 ارب روپےکا قرضہ چڑھا ہے،کاروباری طبقہ مایوس ہوچکاہے،دیہات میں سردیوں میں 2،2 دنوں تک بجلی غائب ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،27جنوری کوڈی آئی خان میں تاریخ سازملین مارچ ہوگا،حکومت نےمسئلہ کشمیر کو بھلا دیا ہے ،5 فروری یوم یکجہتی کشمیرمنائیں گے ،فروری کو کشمیرآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کومذاکرات کا حصہ بنناپڑےگا،طالبان کا موقف تھا کہ ہم پر امریکانےحملہ کیاہےاوراسی کاقبضہ ہے۔