افغانستان میں قیام امن کیلئے چین اور پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے : حامد کرزئی

افغانستان میں قیام امن کیلئے چین اور پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے : حامد کرزئی
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اور چین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے گزشتہ کئی برس سے مذاکراتی اقدامات قابل تعریف ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں ، حامد کرزئی ان دنوں چین کے دورہ پر ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک گزشتہ اٹھارہ برس سے قیام امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ، افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑا اقدام ہے ۔انھوں نے کہا کہ چین دنیا کا عظیم ملک ہے ۔

پاکستان ، افغانستان اور چین کے درمیان امن مذاکرات خطے کے لیے بہترین ثابت ہوں گے ۔