واٹس ایپ پر صارفین کے پرانے میسج ضائع ہونے لگے

واٹس ایپ پر صارفین کے پرانے میسج ضائع ہونے لگے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ایکسپریس ٹرائی بیون

نئی دہلی :مشہور ترین میسجنگ ایپ،  واٹس ایپ صارفین کے پرانے میسج ضائع ہونے پر ایپ کو شدید  تنقید کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، شروع میں انڈیا سے تعلق رکھنے والےصارف  بھارات میشہرا   نے اپنا سٹیٹس شئیر کیا کہ اس کے  واٹس ایپ پر پرانے میسج پُر اسرار طور غائب ہو گئے ہیں ،  صارف نے کہا کہ  اس نے واٹس ایپ کو  25 میلز  بھیجی ہیں جن کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔  صارف  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرکے وا بیٹا انفو اکاؤنٹ پر اس کو ہائی لائیٹ کیاہے۔ 

94de30b3b4c3ff489bfc482b71ea6c2c

یاد رہے کہ اس سے پہلے کمپنی نے ایک اعلان کیا تھا کہ صارفین کے تمام میسج گل  ڈرائیو میں محفوظ کر دیے جائیں گے، اس میں کہا گیا تھا کہ جن صارفین کا اکاؤنٹ ایک سال تک اپ ڈیٹ نہیں ہوگا ایسی صورت میں ڈیٹا خورکار طریقے سے ضائع  ہو جائے گا ، شاید اسی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا ضائع ہو گیا ہے تاہم واٹس ایپ نے ان شکایات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ 

صارفین  نے ٹوئیٹر کے ذریعے ان  شکایات  کو فکس کرنے پر زور دیا ہے۔   

94de30b3b4c3ff489bfc482b71ea6c2c