تیسر ے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 212رنز کی برتری

تیسر ے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 212رنز کی برتری
کیپشن: Image Source : Gettyimages

جوہانسبرگ : جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو گیا ،تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 185رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ،دوسری اننگز کا آغاز جنوبی افریقہ کا بھی اچھا نہ رہا اورایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہوتے رہے ،دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 5وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنا لیے تھے جس کے ساتھ مجموعی برتری 212رنز کی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ،تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن میں کوئی بھی کھلاڑی سنچری سکور نہ کر سکا ،پاکستان کی طرف سے امام الحق نے 43رنز بنائے جس کے بعد بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 70رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کی ،لیکن یہ بھی زیادہ دیر تک قائم نہ رہی اور سرفراز 50اور بابر اعظم 49رنز بنا کر پولیین لوٹ گئے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے دوسری اننگزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر135رنز بنالیے اس طرح جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف مجموعی برتری212رنزکی ہو گئی،ہاشم آملہ42اورڈی کوک 34رنزبنا کرکریزپرموجود ہیں۔ایلگر5،مرکرم21،بووما23،ڈی براﺅن 7 اورزبیرحمزہ کوئی رن بنائے بغیرآﺅٹ ہوئے۔

واضح رہے پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 185رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اس طرح جنوبی افریقہ کو قومی ٹیم کے خلاف77رنز کی برتری مل گئی تھی ۔