سابق وزیر اعظم شدید علیل ، نجی اسپتال میں داخل

سابق وزیر اعظم شدید علیل ، نجی اسپتال میں داخل
Image Source : Facebook

کراچی :پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی ان دنوں شدید علیل ہیں ‘جنہیں تین دن قبل جناح اسپتال کراچی چیک اپ کے لیے لایا گیا جنہیں بعد ازاں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔


نجی ٹی وی کے مطابق میر ظفراللہ جمالی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا ‘جہاں ان کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بزرگ سیاستدان سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 75 سالہ میر ظفراللہ جمالی مشرف دور میں 2002 سے لے کر 2004 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔