خلیل الرحمن نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

خلیل الرحمن نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی:مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمان نے اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تردید کردی۔خبریں گرم ہیں کہ معروف رائٹر خلیل الرحمان نے اپنی فلم کاف کنگنا کی ہیروئن ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے۔

ایک پروگرام میں خلیل الرحمان کی اہلیہ سے بھی اینکر نے یہ سوال پوچھا تاہم انہوں نے کوئی جواب دیا جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔ اس بے پر کی خبر پر خود ایشال فیاض نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خلیل الرحمان کا بے حد احترام کرتی ہوں اور احترام کے اس رشتے کو کسی اور رشتے سے جوڑنے کی مکمل تردید کرتی ہوں، یہ مکمل طور پر ایک جھوٹی خبر ہے۔

ایشال فیاض کی جانب سے مکمل تردید کے باوجود شادی کی خبروں کا زور نہ ٹوٹا تو مصنف خلیل الرحمان نے سوشل میڈیا پر دوسری شادی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی زندگی کو نشانہ بنانا اور کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ایک شرم ناک عمل ہے۔ واضح رہے کہ خلیل الرحمان نے ویسے تو 1985 میں اپنی کزن کے ساتھ لو میرج کی تھی اور کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔