سابق مس فن لینڈکی پاکستان میں منفی22 سینٹی گریڈمیں ماڈلنگ

سابق مس فن لینڈکی پاکستان میں منفی22 سینٹی گریڈمیں ماڈلنگ

اسلام آباد:سابق مس فن لینڈ نے پاکستان میں منفی 22 ڈگری درجہ حرارت کے دوران عام ملبوسات میں ماڈلنگ کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق مس فن لینڈ لوٹا ہنٹسا نے پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع ست پورہ میں سخت ترین موسم میں عام لباس زیب تن کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شائع ہوئی ہے جس میں وہ سخت ٹھنڈے موسم میں برف کے درمیان گرمیوں کا لباس پہنے کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ لوٹا پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں 8 ہزار 47 میٹر بلند پہاڑ ہائی براڈ پارک سر کرنے معروف کوہ پیماہ ڈینیس اوربکو کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں اور لوٹا نے اپنے انسٹا گرام سے پاکستان میں قیام اور چوٹی سر کرنے کے دوران لی گئی دیگر تصاویر بھی جاری کی ہیں۔