عالمی وبا نے مزید 41 پاکستانیوں کی جان لے لی، کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری

Global pandemic kills 41 more Pakistanis, cases continue to rise
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق وبائی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد میں حالیہ اضافے سے پورے ملک میں جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 717 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں 5 لاکھ 67 ہزار سے زائد کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 34007 ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں سے 2340 کی حالت انتہائی نازک ہے۔

پاکستان میں اب تک 71 لاکھ 62 ہزار 626 شہریوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 40088 کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2408 ٹیسٹ مثبت آئے۔

آزاد کشمیر میں 284، بلوچستان میں 286، گلگت بلتستان میں 42، اسلام آباد میں 2002، خیبر پختونخوا میں 3191، صوبہ پنجاب میں 10952 اور سندھ میں 17250 ایکٹو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں 3708، پنجاب میں 1299، خیبر پختونخوا میں 1743، اسلام آباد میں 433، گلگت بلتستان میں سو سے زائد، بلوچستان میں ایک سو اٹھاسی اور آزاد کشمیر میں دو سو پینتیس مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

گلگت بلتستان میں کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 882، بلوچستان میں 18 ہزار 429، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501، سندھ میں 2 لاکھ 27 ہزار 885، پنجاب میں 1 لاکھ 46 ہزار 016، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648 اور اسلام آباد میں 39 ہزار 340 ہو گئی ہے۔