ن سے ش نکلنے کی بات پر قائم ہوں ، شیخ رشید 

ن سے ش نکلنے کی بات پر قائم ہوں ، شیخ رشید 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت چھوڑ دے گا لیکن این آر او نہیں دے گا، یہ لوگ کہیں بھی معاملات طے کرلیں ، فیصلہ عمران خان نے ہی کرنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھاکہ محمد علی درانی عمران خان کے کہنے پر نہیں ملاقاتیں کررہے ۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا راولپنڈی نہیں ، کمپنی کی مشہوری کے لیے اسلام آباد آئیں گے ، پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون کے بھی ہاتھ ہیں ، 

انہوں نے کہا کہ ن سے ش کے نکلنے کی بات پر قائم ہوں ، شہباز شریف اور مریم نواز کی سیاست ایک پیج پر نہیں ، استعفوں کا وقت آنے دیں ، ن میں سے ش کلے گی ۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح کھانچے نہیں مارے ، تھوڑی اکثریت سے پنجاب میں عثمان بزدار نے اڑھائی سال پورے کیے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اڑھائی سال میں ڈرائیونگ کی اور گیارہ لوگوں کو فٹ پاتھ پر لگایا ہوا ہے ،عمران ، عثمان بزدار اکھٹے ہیں ، دونوں پانچ سال پورے کریں گے ۔

سانحہ مچھ سے متعلق سوال پر ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم پہلے دن کوئٹہ جانا چاہتے تھے لیکن حالات نہیں تھے ، عمران خان کی بلیک میلنگ کا بیان پی ڈی ایم کے بارے میں تھا ۔