سعودی عرب کی جانب سے پڑوسی ملک قطر کے لیے بڑی خوشخبری 

سعودی عرب کی جانب سے پڑوسی ملک قطر کے لیے بڑی خوشخبری 

جدہ : سعودی عرب کی جانب سے پڑوسی ملک قطر کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک قطر کے لیے بندش کی شکار اپنی فضائی کمپنی  کی سروس دوبارہ بحال کررہاہے ۔ 

دوحہ کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ اور قطر سے  جنوری سے روانہ ہونگی ۔

مذکورہ اعلان سعودی عر ب کی قومی ائیر لائنز السعودیہ کی جانب سے ٹویٹر پر کیاگیا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گزشتہ تین سالوں سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر پر عائد پابندی کو ہٹایا گیاہے ۔ 

پابندی اٹھائے جانے کے بعد سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک قطر کے ساتھ اپنی زمین ، بحری و فضائی  سرحدوں کو کھول رہاہے ۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے مطلع کیا کہ مسافر مذکورہ منزل کے لیے ٹکٹ کی بکنگ بھی جاری ہے ۔