سام سنگ نے ایس 21 لانچنگ کا باقاعدہ اعلان کردیا

سام سنگ نے ایس 20 لانچنگ کا باقاعدہ اعلان کردیا

سیول: سام سنگ کی جانب سے نئے فلیگ شپ فون کی تاریخ رونمائی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ گلیکسی ایس 21 آئندہ ہفتوں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

اینڈرایڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 21 سیریز 14 جنوری سے شروع کی جائے گی۔کمپنی کی جانب سے ٹیگ لائن "Welcome to the Everyday Epic” کے ساتھ نئے گلیکسی کے پیک کھولنے کی تقریب کے لیے باضابطہ دعوت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ورچوئل ایونٹ کا ا?غاز صبح 10 بجے کیا جائے گا۔امید کی جارہی ہے کہ سام سنگ گلیکسی فلیگ شپ فونز کے تازہ ترین لائن اپ میں گلیکسی ایس 21، گلیکسی ایس 21 پلس، اور گلیکسی ایس 21 الٹرا شامل ہوں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ نئے اسمارٹ فونز کی کارکردگی، کیمرا اور مجموعی ڈیزائن کے لحاظ سے ان میں نئی اپ گریڈیشن پائی جائے گی۔ معمول کی اپ گریڈ کے علاوہ کمپنی کی جانب سے اطلاعات کے مطابق فلیگ شپ فونز میں ایس پین کی فعالیت بھی شامل ہوگی۔ تاہم فی الحال کمپنی کی جانب سے فونز کی قیمت کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ان تینوں فونز میں ایکسینوس کا 2100 پروسیسر دیا جائے گا لیکن کچھ مارکیٹوں میں یہ ماڈلز اسنیپ ڈراگون 875 پراسیسر کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔سام سنگ اسٹور کے نمائندوں کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایس 21 الٹرا میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا اور اس کے ساتھ دو 10 میگا پکسل سنسر ہوں گے۔ جن میں سے ایک 10 ایکس ا?پٹیکل زوم ہوگا۔