ممبئی ، بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کو مداحوں نے شکیرا قرار دے دیا

ممبئی ، بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کو مداحوں نے شکیرا قرار دے دیا
سورس: سکرین شارٹ

ممبئی  ، بھارتی اداکارہ  جھانوی کپور کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل ، مداحوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ " شکیرا " قرار دے دیا ۔ 

بھارتی اداکار و پرڈیوسر بونی کپور اور آنجہاںی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ان دنوں خبروں میں ان رہنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی  رہتی ہیں ۔ جھانوی کپور نے بیلی ڈانس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں اور ان کے مداح اس ویڈیو کو پسند اور مزید شیئر کرتے چلے جارہے ہیں ۔ جھانوی کپور کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک مداح کا کہنا تھا کہ جھانوی کپور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا لگ رہی ہیں ۔ 

یاد رہے کہ جھانوی کپور کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔