مشکلات کے باوجود جلد نااہل حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، مولانا فضل الرحمن

مشکلات کے باوجود جلد نااہل حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، مولانا فضل الرحمن
کیپشن: مشکلات کے باوجود جلد نااہل حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، مولانا فضل الرحمن
سورس: فائل فوٹو

کوئٹہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام نے جس طریقے سے ساتھ دیا ہے یہ تاریخی لمحات ہیں اور  لورالائی میں بھی تاریخی جلسہ ہو گا کیونکہ عوام چوری شدہ مینڈیٹ کو مسترد کر چکی ہیں ۔ ترجمان کو جواب یہ ہے کہ چائے پانی پر تو ابھی نندن کو ٹراخایا گیا ہمیں تو ان جیسا نہ سمجھو کیونکہ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھاتے ہیں اور نہیں صرف چائے پر ٹرخانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منزل تک پہنچنے میں گو وقت تو لگے گا لیکن حکمرانوں کو جانے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی تاہم حکومت نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی ختم ہو گئی ہے پھر سانحہ مچھ کسیے ہوا۔ آئے روز ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے سچر دہشت گردی ختم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیوں کیا گیا تھا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہر جگہ ہمیں پذیرائی مل رہی ہے اور پی ڈی ایم کے تاریخی جلسے اور ریلیاں ہو رہی ہیں جبکہ عوامی شرکت بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ عوام اس وقت ایک پیج پر ہیں۔ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اور اب اسے استعفیٰ دینا پڑے گا۔ مشکلات بھی آتی ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ جلد نااہل حکومت سے جان چھوٹ جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے کہا کہ وہ سنجیدہ سوال کیا کریں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کے بیانات پر کچھ نہیں کہوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ والے اگر راولپنڈی کی طرف آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی اور اگر وہ پنڈی آئے تو چائے پانی پلائیں گے۔ فوج کے خلاف الزامات میں حقیقت پر ردعمل دیا جاتا ہے اور فوج کا بہترین طریقے سے مورال بلند ہے۔