کراچی ، داعش کے لئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف

کراچی ، داعش کے لئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف
سورس: سکرین شارٹ

کراچی ، عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے لئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف ۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

عمر بن خالد کو دسمبر 2020 میں طارق روڈ سے حراست میں لے لیا گیا اور ملزم کے خلاف ثبوت نہ ہونے پر اس کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا گیاتھا ۔ 

ملزم عمر بن خالد کے قبضے سے 2 موبائل فونز لے کر جب فرانزک کے لئے لیبارٹری بھیجے گئے تو ڈیجیٹیل فرانزک رپورٹ میں ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شواہد مل گئے جس پر ملزم کے ساتھی جنید ضیا اور اویس کو بھی مقدمے میں نامزد کرلیا گیا ۔ 

ملزمان  شام اور پاکستان میں موجود داعش کے دہشتگردوں اور ان کی فیملیز سے رابطے میں تھے ۔ ملزمان داعش کی فنڈنگ کرتے تھے اس فنڈنگ کو شام اور ممکنہ طورپر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جارہا تھا ۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔