ٹرمپ کے انکار کے باوجود ایوانکا کا بائیڈن کی حلف برادری میں شرکت کا فیصلہ

ٹرمپ کے انکار کے باوجود ایوانکا کا بائیڈن کی حلف برادری میں شرکت کا فیصلہ
کیپشن: ٹرمپ کے انکار کے باوجود ایوانکا کا بائیڈن کی حلف برادری میں شرکت کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکے نہ کرنے کے فیصلے پر ان کی اپنی بیٹی ایوانکا نے ہی مخالفت کر دی۔ ٹرمپ کی بیٹی نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔ 

بیٹی کی جانب سے کئے جانے والے اس فیصلے کو ڈونلڈ ٹرمپ نے بدترین قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بات ٹوئٹر پر کی تھی۔

ادھر کیپٹل ہل پر پُرتشدد احتجاج کے بعد نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بھی مسلح احتجاج کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایف بی آئی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت امریکہ کی پچاس ریاستوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر20 جنوری حلف اٹھائیں گے اور ان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل دس ہزار نیشنل گارڈز بھی تعینات کیےجائیں گے۔ 

خیال رہے کہ بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کیلئے بلائے گئے کانگرس کے اجلاس والے دن بھی امریکہ میں ہنگامے ہوئے تھے اور مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس  ہنگامہ آرائی میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی ہیڈ کواٹرز سے دو بم بھی برآمد ہوئے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔