وزیراعظم نے تابش گوہر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے تابش گوہر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی
کیپشن: وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔ تابش گوہر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔ 

خیال رہے کہ 9 جنوری کو ملک میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا تھا جس کی وجہ سے پورے ملک میں اندھیرا پھیل گیا تھا۔ 

آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ بجلی کا بریک ڈاون کسی تیکنیکی خرابی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ انسانی غلطی کے سبب ہوا تھا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بات کی نشاندہی ہونے کے بعد چند ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔