برطانوی خاتون افسرجیل میں قید پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی ،بوس و کنار کی ویڈیوز وائرل

برطانوی خاتون افسرجیل میں قید پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی ،بوس و کنار کی ویڈیوز وائرل

لندن :لندن کی جیل میں قید پاکستانی نوجوان کا معاشقہ برطانوی خاتون آفیسر کیساتھ اس وقت مشہور ہو گیا ،جب دونوں کو جیل میں ہی ایک دوسرے کے ساتھ عشق ہو گیا ،یہ خبر اس وقت وائرل ہو ئی جب دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئیں ۔

تفصیلات کے مطابق 29 سالہ خرم رزاق کو برطانوی عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی ،جیل میں قید خرم رزاق کی دوستی 27 سالہ برطانوی خاتون افسر کے ساتھ ہو گئی ،دوران ڈیوٹی خاتون اور خرم رزاق کے درمیان کئی ایک ملاقاتیں بھی ہوئیں ،جن میں دونوں کی بوس و کنار کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ،برطانوی عدالت نے خاتون پر جرم ثابت ہونے اور سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر 12 ماہ کی قید سنادی ۔

برطانوی خاتون افسر پر الزام ہے کہ وہ خرم رزاق کیساتھ جیل میں ملتی بھی رہیں انہیں سمارٹ واچ ،کپڑے اور موبائل فون تک فراہم کیے ،ریکارڈ کے مطابق دونوں کا موبائل پر 1200 سے زائد بار رابطہ بھی ہوا ،دونوں کے موبائلز سے ایک دوسرے کو فحش ویڈیوز اور تصاویر کا بھی آپس میں تبادلہ کیا گیا ۔