ن لیگ نے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا، اب دلیر بنیں اور شکست تسلیم کریں: پرویز الہٰی 

ن لیگ نے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا، اب دلیر بنیں اور شکست تسلیم کریں: پرویز الہٰی 
سورس: File

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی  نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں نے ایک ماہ سے شور کیا تھا اب دلیر بنیں اور شکست تسلیم کریں۔ شریف آدمی گورنر کو ن لیگ والوں نے ذلیل کرادیا ہے۔ 

 اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں گھبرانا نہیں ہے۔ ساٹھ ہزار نوکریاں دے رہے ہیں، خواتین کے حلقے میں اتنے کام کروائیں گے ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا، ن لیگ کے منہ کالے ہوگئے ادھر ہی لیٹ کر واپس چلے گئے ہیں ۔

چودھری پرویز الٰہی نے   کہا کہ  دس لاکھ جاب گھر بیٹھے نوجوان لیپ ٹاپ پر بارہ ملین ڈالر سے حاصل کر سکیں گے۔  کیلیفورنیا کے سپیکر نے پنجاب حکومت سے نالج پارک میں کام کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔  ن لیگ اور شریف خاندان  کے لوگ کرپشن کے چوہے ہیں،جب ان کو پکڑتے ہیں تو سب سے پہلے بیمار ہوجاتے ہیں، جوں پاکستان سے باہر جاتے ہیں ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت نے مہنگائی ڈبل کر دی ہے آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں، ہیلتھ کارڈ کا بہترین کام ہے نئے ہسپتال بنا رہے ہیں۔ ہم نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر ٹیومر سمیت مختلف بیماریوں کےلئے علاج مفت دیں گے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جناح ہسپتال میں ٹراما سنٹر بنا دیا ہے ڈھائی سو بیڈ لگائے ہیں، اچھے کام کئے تو ن لیگ نظر نہیں آئے گی،پی ٹی آئی ورکرز کو بھی نوکریاں دینے کےلئے تیار ہیں، عمران خان نے جو نئے پاکستان کا خواب دیکھا تھا اسے کامیاب کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں