وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، گورنر پنجاب نے تسلیم کرلیا 

وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، گورنر پنجاب نے تسلیم کرلیا 
سورس: File

لاہور : گورنر پنجاب نے تسلیم کرلیا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ گورنر پنجاب کے وکیل نے کہا کہ فلور ٹیسٹ ہوگیا ہے رات کو وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔ 

پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں سماعت کی۔ گورنر کے وکیل نے شکست تسلیم کرلی   جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ ہم نے تو صرف یہ دیکھنا ہےکہ موجودہ کیس میں گورنر نے اعتماد کے ووٹ کےلیے جو دو روز کا وقت دیا تھا وہ درست تھا یا نہیں  ۔ وکیل گورنر نے کہا کہ درخواست گزار جیت چکے ہیں یہ خوشی خوشی جائیں اور اسمبلی کے ساتھ جو کرنا ہے کریں۔

وزیر اعلیٰ کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے رات کو اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔ ہم درخواست واپس نہیں لیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں