وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے

 وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران  وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔
 
  وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے  ملاقاتیں کریں گے ،  اس کے علاوہ  وزیراعظم پاکستان متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کےہمراہ  اعلیٰ سطحی وفد  موجود ہے جس میں کابینہ کے ارکان بھی شامل  ہیں۔


 
 
 

مصنف کے بارے میں