سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹویٹر   میں دو اہم ٹیبس کا اضافہ کردیا گیا

 سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹویٹر   میں دو اہم ٹیبس کا اضافہ کردیا گیا

 سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹویٹر  میں دو  اہم ٹیبس  کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں موجود  'ہوم' اور 'تازہ ترین' ٹیبز کو "آپ کے لیے" اور "فالونگ" ٹیبز سے  تبدیل کردیا گیاہے ،جس کے مطابق  ٹویٹر  ایپلی کیشن کو  کھولنے کے بعد سب سے پہلے فاریو  کا آپشن سامنے آئے گا ، یہ صارفین کی مرضی پر  منحصر ہو گا  کہ وہ  کون کا   ٹیب استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

فار یو فیڈ  میں ان   اکاؤنٹس کی ٹوئٹس صارف کے سامنے  آجائیں گی جن کو وہ فالو نہیں کرتے،جبکہ فالوونگ ٹیب میں ان اکاؤنٹس کی تازہ ترین ٹوئٹس نظر آئیں گی جن کو صارف نےفالو  کیا ہوگا۔

خیال رہے کہ فی الحال دونوں ٹیبز میں  تبدیلی صرف  ایپل   ڈیوائسز   استعمال کرنے والے صارفین کو ہی میسر ہیں ۔

مصنف کے بارے میں