ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ کے لیے فلسطین کی ٹیم کو ویز اجاری کردیا گیا  

 ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ کے لیے فلسطین کی ٹیم کو ویز اجاری کردیا گیا  

لاہور :(ارسلان جٹ )بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ  کا کہنا ہے کہ  ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ کیلئے فلسطین کی اکیس رکنی  ٹیم کو ویز ا جاری کیا گیا ہے ۔ 

 
 فخر علی شاہ کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ کیلئے  بھارتی ٹیم  کے  پاسپورٹ جمع ہو چکے ہیں، بھارتی دستے کو وزارت داخلہ پاکستان   کی جانب سے این او سی کا انتظار ہے۔ 

بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے  ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ 22 جنوری سے شروع ہو جائے گا ،ٹورنامنٹ 25جنوری  سے یکم فروری تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
 

خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والے  ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ  ایونٹ میں  قومی ٹیم ، سری لنکا ،فلسطین ،بنگلہ دیش ،افغانستان اور انڈیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مصنف کے بارے میں