اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اسلامی نام فاطمہ  رکھ لیا

اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اسلامی نام فاطمہ  رکھ لیا
سورس: File

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے دوست عادل خان سے شادی کرکے اسلام قبول کر لیا۔ راکھی ساونت نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ان میں سے ایک ویڈیو میں راکھی کو اسلام قبول کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

راکھی نکاح سے قبل کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا اسلامی نام فاطمہ بھی رکھ لیا ۔اداکارہ کے نکاح نامے پر بھی ان کا نام فاطمہ راکھی ساونت لکھا ہوا ہے جبکہ اداکارہ نے دستخط میں بھی یہی نام درج کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں