پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس موصول ہو گئی، بھاری دل سے فیصلہ کروں گا: گورنر پنجاب

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس موصول ہو گئی، بھاری دل سے فیصلہ کروں گا: گورنر پنجاب

اہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کیلئے بھیجی گئی سمری گورنر کو موصول ہو گئی ہے جس کی تصدیق انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کی۔ 

d42b5c67b249887fb35271f25637fcdf


تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمری موصول ہو گئی ہے اور اس ضمن میں جو بھی فیصلہ کروں گا، بھاری دل سے کروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کاہاؤس ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عملدرآمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہو گا۔
گورنر ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے کل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بھیجی گئی ایڈوائس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 186 ووٹوں کے ساتھ ایوان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور آج انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کر کے گورنر کو بھجوائی۔ 
اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں