آج سے جمعرات کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

آج سے جمعرات کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا،گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایا ز کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان (ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن) میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ،اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ژوب، کوئٹہ اور کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں47، نوکنڈی46، سبی اور دادو میں 44 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 29، اسلام آباد 23، کراچی 26،پشاور 27، کوئٹہ اور گلگت 21جبکہ چترال میں بھی 23ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے