فکسنگ سے بچاؤ کیلئے محمد عرفان نے نوجوان لڑکوں کو لیکچر دینا شروع کر دیئے

فکسنگ سے بچاؤ کیلئے محمد عرفان نے نوجوان لڑکوں کو لیکچر دینا شروع کر دیئے

لاہور: پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کا شکار ہونے والے فاسٹ باولر محمد عرفان کی واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ محمد عرفان نے نوجوان کرکٹرز کو فکسنگ سے بچاؤ کیلئے لیکچر دینے شروع کر دیئے ہیں۔ کہتے ہیں خواہش ہے کوئی بھی کھلاڑی فکسنگ کا شکار نہ ہو۔

باؤلر نے پی سی بی کی جانب سے عائد 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی بتایا اور مزید کہا کہ اپنے طور پر ٹریننگ جاری ہے اور موقع ملا تو کیمپ میں شرکت ضرور ہو گی۔

یاد رہے فاسٹ باؤلر پر عائد پابندی 14 مارچ سے شروع ہوئی جو ستمبر 14 تک جاری رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں