سلمان خان نے دریا دل ہونے کا ثبوت دیدیا

سلمان خان نے دریا دل ہونے کا ثبوت دیدیا

ممبئی: سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ سے ان کی ہرفلم کی طرح مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ تھیں لیکن فلم باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام ہوگئی جب کہ ریلیزکے 2 ہفتے بعد بھی فلم محض 114 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی جو دبنگ خان کی عید پرریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے کم کمائی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد فلم کوریلیزکرنے والے ڈسٹری بیوٹرزاورسینما مالکان کو 55 کروڑ کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ سلمان خان سے مطالبہ کررہے تھے وہ اس بھاری رقم کو ادا کریں تاہم سلومیاں اب اپنی جیب سے یہ رقم دینے پر راضی ہوگئے ہیں جب کہ فلم کی ریلیزسے قبل دبنگ خان کی جانب سے نقصان برداشت کرنے کا کوئی معاہدہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔بالی ووڈ فلموں کے بزنس پرنظررکھنے والے تجزیہ نگارکومل نہتا نے ٹوئٹر پراس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان ڈسٹری بیوٹرزکو 55 کروڑ کی بھاری رقم دینے کے لیے رضامند ہیں جو بہترین عمل اورانسانی ہمدردی ہے۔ہم کردارادا کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔