امیتابھ بچن کےساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمیتا سنیال انتقال کر گئیں

امیتابھ بچن کےساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمیتا سنیال انتقال کر گئیں

ممبئی:بالی وڈ فلم آنند میں امیتابھ بچن کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سمیتا سنیال انتقال کر گئیں۔ سمیتا نے 1971ءکی سپر ہٹ فلم آنند میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔


اداکارہ نے فلم گڈی، آشرواد اور میرے اپنے میں بہترین اداکاری کی۔70 سالہ سمیتا سنیال مشہور فلم ایڈیٹر سبہود رائے کی بیوی تھیں۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ اداکارہ نے کئی بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کے فلمی کیئریر کا آغاز 1960ء میں ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی بنگالی ڈرامہ سیرئلز میں بھی اداکاری کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔