وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دیدی

کراچی: ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کو مزید 90 دن کے لیے خصوصی اختیارات ملیں گے جو 15 جولائی سے 12 اکتوبرتک ہونگے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز اختیارات سے متعلق سمری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بجھوائی گئی تھی کیونکہ رینجرز اختیارات کی مدت 14 جولائی کو ختم ہونی تھی۔


وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کو خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی میں ستمبر 2013 میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا۔ رینجرز کے آپریشن کی وجہ کراچی میں جرائم کی شرح پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور امن و امان کی صورت بھی کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں