اوچ شریف: بھائیوں نے شادی شدہ بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

اوچ شریف: بھائیوں نے شادی شدہ بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

اوچ شریف: اوچ شریف میں غیرت کے نام پر تین بھائیوں نے ملکر سگی بہن کی جان لے لی۔ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی اور شوہر سے ناراض ہو کر والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ موبائل فون برآمد ہونے پر بھائی طیش میں آ گئے۔ ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کر دیا۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھائیوں کو ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی ملک کے مختلف حصوں میں غیرت کے نام پر بہنوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں