فلموں کا فلاپ ہونا میری توجہ نہ دینا تھا‘کترینہ کیف کا اعتراف

فلموں کا فلاپ ہونا میری توجہ نہ دینا تھا‘کترینہ کیف کا اعتراف

ممبئی:اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کی وجہ ان کا توجہ نہ دینا قراردیدیا-حال ہی میں کترینہ کیف کی فلم ،فینٹم،فتور اور بار باردیکھو“ جیسی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں۔کترینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔


کترینہ کیف نے مسلسل اپنی ناکام ہونے والی فلموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ ان کا توجہ نہ دینا اور ان کا پریشان رہنا ہے۔اداکارہ نے کہاکہ میں مانتی ہوں،میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا،ان دنوں میری توجہ فلموں سے ہٹ کرکہیں اور جاچکی تھی۔ان فلموں کو میں اپنی 100فیصد توجہ نہیں دے پائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی گئی ان بڑی غلطیوں کو میں نے اب پوری طرح سدھار لیا ہے،جس کے بعد جگا جاسوس میں میں نے پوری محنت کی ہے،اس کے بعد تو مداح ہی بتائے گی کہ یہ فلم کیسی ہے-

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔