کوئٹہ:این اے260 میں ضمنی الیکشن،گٹھ جوڑ اور سرگرمیاں عروج پر

کوئٹہ:این اے260 میں ضمنی الیکشن،گٹھ جوڑ اور سرگرمیاں عروج پر

کوئٹہ: بلوچستان کی قومی نشست این اے260 پر پندرہ جولائی کو ہونے والے الیکشن میں گٹھ جوڑ اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی، سیاسی جماعتیں کارنر میٹنگوں میں مصروف عمل ہیں۔

کوئٹہ،نوشکی اور چاغی پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 کے ضمنی الیکشن 15جولائی کو ہونگے۔اس الیکشن کی خصوصیت یہ ہے کہ 2013کے جنرل الیکشن میں سیاسی حریف آج  کے حلیف بن گئے  ہیں۔
مختلف قوم پرست اور مذہبی جماعتیں جوڑتوڑمیں مصروف عمل ہرامیدوارپرامید ہے۔ قومی نشست پر کوئٹہ کے دوحلقے بھی پانچ اور چھ شامل ہیں اسلئے کوئٹہ میں نہ صرف بڑے بڑے فلیکس لگائے گئے ہیں بلکہ کارنرمیٹنگوں اور اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قومی نشست دوسوساٹھ میں کل ووٹوں کی تعداد چارلاکھ ساٹھ ہزارہیں، پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مصنف کے بارے میں