'پاکستان کی ہر بیٹی کو ملالہ کی طرح تعلیم میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں'

'پاکستان کی ہر بیٹی کو ملالہ کی طرح تعلیم میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں'

اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کے یوم پیدائش پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور محب وطن عوام اپنی خواتین کو پیچھے رہنے نہیں دیں گے۔ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ خواتین وزیر اعظم ‘ جج ‘ تھانیدار اور پائلٹ بھی بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیٹی کو بے نظیر بھٹو اور ملالہ یوسفزئی کی طرح تعلیم سمیت ہر شعبے میں آگے دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی ہر بیٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

یاد رہے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنی 20ویں سالگرہ منانے کے لئے اپنے والد کے ہمراہ مشرق وسطیٰ گئی ہیں جہاں وہ آج اپنی سالگرہ پناہ گزین لڑکیوں کے ساتھ منا رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں