سنٹرل کنٹریکٹ ،عمر اکمل ،محمد عرفان ڈراپ ،وہاب ریاض کی تنزلی ہوگئی

سنٹرل کنٹریکٹ ،عمر اکمل ،محمد عرفان ڈراپ ،وہاب ریاض کی تنزلی ہوگئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ۔ عمر اکمل اور محمد عرفان  کو ڈراپ کر دیا گیا  ہےجبکہ  چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی پر حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان پہلی مرتبہ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئےجبکہ بری کارکردگی دکھانے والے وہاب ریاض کی تنزلی ہوگئی۔فاسٹ باولر وہاب ریاض کی کیٹگری بی سے سی کر دی گئی ہے۔

عمرا کمل اور سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے بالر محمد عرفان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ شاہ زیب حسن کو بھی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی 4کیٹیگریز بنائی گئی ہیں جنہیں اے ، بی، سی اور ڈی کا نام دیا گیا ہے ۔بالر محمد عامر بی کیٹگری سے اے میں لئے گئے ہیں ۔ریٹائرمنٹ لینے والے مصباح اور یونس کا نام بھی شامل نہیں۔

سی کیٹگری میں وہاب ریاض، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، احمد شہزاد، محمد عباس اور شاداب خان شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں