فلم ”مبارکاں“ کے لئے شادی کی تھیم اس لئے رکھی کہ ارجن کپور شادی کر لے، انیل کپور

فلم ”مبارکاں“ کے لئے شادی کی تھیم اس لئے رکھی کہ ارجن کپور شادی کر لے، انیل کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ”مبارکاں“ کے لئے شادی کی تھیم اس لئے رکھی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ارجن شادی کر لے اور وہ کوشش کریں گے کہ خاندان میں ارجن نوجوان نسل میں پہلے شادی کریں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے ریالٹی ٹی وی شو سا رے گا ما پا لٹل چیمپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم ”مبارکاں“ کے لئے شادی کی تھیم اس مقصد کے لئے رکھی ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں ارجن شادی کرے اور یہ خاندان میں نوجوان نسل میں پہلے شخص ہوں گے اور ہم اس کے لئے کوشش کریں کریں گے۔ فلم میں انیل کپور اور ارجن کپور پہلی بار اکھٹے جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم ”مبارکاں“ 28جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔