سی پیک کیخلاف پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اکٹھی ہو گئی ہیں، فضل الرحمان

سی پیک کیخلاف پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اکٹھی ہو گئی ہیں، فضل الرحمان

پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید ملن پارٹی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا سوال اٹھایا جاتا ہے کہ مذہبی جماعتیں سیاسی جماعتوں کی طرح کا طرز عمل کیوں اختیار کرتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں اصل فرق ان کے نظریات کا ہوتا ہے جبکہ ہم ووٹ لیتے ہیں تو عوام سے ایک تعلق بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا پاناما کیس کی درخواست اس عمارت پرکھڑی ہے جس کوعدالت نے فضول قرار دیا تھا اور آج میڈیا کا سب سے بڑا موضوع پاناما کیس ہے۔ اب پاناما معاملہ کس چیز کو متاثر کر رہا ہے وہ دیکھنا چاہیے کہ یہ کرپشن کا خاتمہ اور نواز شریف کو ہٹانا ہے یا سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا سی پیک کے خلاف پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اکٹھی ہو گئی ہیں کیونکہ اس وقت بین الاقوامی قوتیں بھی سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں