پریانکا چوپڑا کی ناک اور ہونٹ پلاسٹک کے ہیں، میرا کا طنز

پریانکا چوپڑا کی ناک اور ہونٹ پلاسٹک کے ہیں، میرا کا طنز

 لاہور: لالی ووڈ کی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں کبھی اپنی گلابی انگریزی اور کبھی بے باک تبصروں کے باعث اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور جب سے انہوں نے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنایا ہے پاکستانی سیاستدانوں سمیت بھارت کے صف اول کے اداکاروں کو بھی اپنے طنز کے تیروں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔


حال ہی میں انہوں نے تنقید کا نشانہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بنایا۔ اداکارہ میرا نے ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کی پلاسٹک سرجری پر طنز کرتے ہوئے بے باک انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے پلاسٹک کے ہونٹ اور پلاسٹک کی ناک ہے۔

مزید پڑھیںاداکارہ میرا آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کی اکثر اداکارائیں خوبصورتی میں اضافے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں تاہم بعض حلقوں کی جانب سے اپنے چہرے کے خدوخال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کیلئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں