روس نے امریکا کے 30 سفارت کار وں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا

روس نے امریکا کے 30 سفارت کار وں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا

ماسکو:روس اورامریکا نے اپنے ملکوں سے ایک دوسرے کے سفارتکارملک بدرکردیئے ، پہل امریکہ نے کی جس کے بعد روس نے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت نے 2016ءمیں اپنے 35سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں امریکہ کے 30سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو امریکی حکومت کی جانب سے حل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے گذشتہ سال کے آخری مہینوں میں اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کے جواب میں30 امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔