آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، اداکارہ میرا کی پیش گوئی

 آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، اداکارہ میرا کی پیش گوئی

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ جتنی دیر زیادہ سے زیادہ اقتدار میں رہے گی وہ لوگ قوم کے سامنے اتنے ہی زیادہ بے نقاب ہوں گے۔ اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ وہ حکومت کے خاتمے کے لئے کچھ کرنے کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں۔

اداکارہ نے پیش گوئی کی کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اس لیے آنے والی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہو گی اور کرپشن کے خلاف صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری قوم متحد ہے۔

واضح رہے جب سے انہوں نے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنایا ہے پاکستانی سیاستدانوں سمیت بھارت کے صف اول کے اداکاروں کو بھی اپنے طنز کے تیروں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے تنقید کا نشانہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بنایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں