وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس

وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس

اسلام آباد:وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر ممکنہ عدالتی کارروائی اور پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیاگیا۔

 ذرائع کے مطابق  وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں اہم وفاقی وزرا ء سمیت قانونی ماہرین بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ ممکنہ عدالتی کارروائی اور پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیاگیا۔

یاد ریے کہ گزشتہ  روزبھی اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کر کیا ۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کریں گے.عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس  میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نواز شرریف کو قانونی ماہرین نے رائے دی کہ جے آئی ٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہوئی.قانونی مشیران نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں قانونی سقم موجود ہیں جبکہ لیگی اراکین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات متعصبانہ ہیں.

مصنف کے بارے میں