راجہ فاروق حیدر او آئی سی اجلاس میں شرکت کے بعد متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کریں گے

راجہ فاروق حیدر او آئی سی اجلاس میں شرکت کے بعد متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کریں گے

دبئی:  آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر   او آئی سی  رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے دوران جمعہ کو متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کریں گے ،دبئی ائرپورٹ پر مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات ان کا شاندار استقبال کرے گی ۔

مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر راجہ سبیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑ کن ہیں دبئی آمد پر ان کا شاندار استقبال کریں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرکی متحدہ عرب امارات آمد پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنان اور ورکرز پر جوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آزاد کشمیر  کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کے اقدامات اور پا لیسیاں قابل تعریف ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا یو اے ای میں مقیم تمام کشمیری کمیونٹی اپنے ہر  دلعزیز قا ئد کے استقبال کے لئے  14جولائی کو دبئی ائرپورٹ پرپہنچیں گے اور  اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ راجہ فاروق حیدر کے دورے سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی، ان کے دور حکومت میں تحریک آزادی کشمیر عروج پر ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقیقی لیڈر راجہ فاروق حیدر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں