سب سے زیادہ لائن لاسز چیئرمین پی اے سی سید خورشید شاہ کے ضلع سکھر میں ہیں

سب سے زیادہ لائن لاسز چیئرمین پی اے سی سید خورشید شاہ کے ضلع سکھر میں ہیں

اسلام آباد: ملک میں بجلی کے سب سے زیادہ لائن لاسز   قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید خورشید شاہ کے ضلع سکھر میں ہیں، یہ لائن لاسز  37فیصد سے تجاوز کر گئے ہیں۔

بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے لائن لاسز   کی تفصیلات بدھ کو   پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کر دی گئیں۔ پہلے نمبر پر لائن لاسز ضلع سکھر میں ہیں جو کہ اپوزیشن لیڈر کا آبائی ضلع ہے، سکھر میں لائن لاسز 37.9فیصد ہیں.

دوسرے نمبر پر لائن لاسز پیسکو میں ہیں جو کہ 32.6فیصد ہیں، تیسرے نمبر پر بجلی کے لائن لاسز حیدر آباد میں ہیں جو کہ 30.6فیصد ہیں.

سب سے کم لائن لاسز آئیسکو،گیسکو اور فیسکو کے ہیں جو کہ بالترتیب 9.6فیصد،  10فیصد اور 10.6فیصد ہیں۔

مصنف کے بارے میں