مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےرحمان ملک کا بھی کچا چھٹا کھول دیا

 مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےرحمان ملک کا بھی کچا چھٹا کھول دیا

اسلام آباد: پانامہ جے آئی ٹی نے سابق وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی کے رہنماء رحمان ملک کا بھی کچا چھٹا کھول دیا۔  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رحمان ملک کوناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک شاطر اورسیاسی طورپرمتحرک ہیں۔ رحمان ملک کےپاس شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا مزید کہنا ہے کہ رحمان ملک نےتفتیش کےدوران گمراہ کن جوابات دئیے۔انکے پاس شریف فیملی کی کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں۔وہ شاطر اورسیاسی طور پر متحرک ہیں۔

جے آئی ٹی نے رحمان ملک کوناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے مزید کہا کہاور تحقیقاتی عمل میں رحمان ملک کاکوئی کردار نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما کا لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے کادعویٰ بھی جھوٹ نکلاوہ صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کرتے رہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سابق وزیر داخلہ کی رپورٹ میں منی ٹریل کے شواہد نہیں۔

مصنف کے بارے میں