آم کے زبردست فوائدسامنے آگئے

آم کے زبردست فوائدسامنے آگئے

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔آم نہ صرف ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق آم ایک ایسا پھل ہے جو کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسے خطرناک امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی نظام انہضام، جلد اور بالوں کے لیے بھی نہایت فائدہ مند ہے۔آم میں 20 سے زائد وٹامنز اور معدنیاتی قوت پائی جاتی ہے۔

آنکھوں کی حفاظت:
آم میں ایسا کیمیکل پایا جاتا ہے جو بلیوریز کو ختم کرکے آنکھوں کی مکمل حفاظت کرتا ہے اور آنکھوں کے نیچے ہلکے اور جلد کے داغ اور دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے۔

دمہ سے بچائو:
آم صحت کے لیے ایک بھر پور غذا ہے جو دمے کے خدشہ کو کم کرتا ہے۔اس کا استعمال دمہ اور سانس کی شکایت کو دور کرتا ہے۔

کینسر سے بچائو:
ایک نئی تحقیق کے مطابق آم میں بیٹا پروٹین زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو چھاتی اور پھپیھڑوں میں کینسر کو دور کرتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی:
وٹامن کے کی کمی کی وجہ سے ہڈیاں کمزورہو جاتی ہے جس کی وجہ سے فریکچر کا خدشہ بڑھنے لگتا ہے۔ آم میں موجودوٹامن ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور کیلشیم کو جذب کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کی بہتری:
آم فائبر کے ساتھ ہائیڈروجن بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور قبض کی شکایت کو بھی ختم کرتا ہے جس سے آپ کا نظام ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔

؎

دل کے امراض سے بچائو:
آم میں موجود پوٹاشیم امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دل کے امراض سے بچاو¿ کے لیے ضروری ہے کہ سوڈیم اور پوٹاشیم کو اپنی غذا میں متوازن رکھیں۔

 

جلد اور بالوں کو خوبصورت کرتا ہے:
آم بالوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما اور جسم کے ٹشوز کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ چہرے کی جلد اور بالوں کو خوبصورت اور دلکش کرنے میں مدد دیتا ہے۔