یونس خان نے 10 ہزار رنز بنانے والا بیٹ عطیہ کردیا

یونس خان نے 10 ہزار رنز بنانے والا بیٹ عطیہ کردیا

کراچی: یونس خان نے دس ہزار رنز بنانے والا بیٹ ٹی سی ایف فائونڈیشن کو عطیہ کردیا۔  حکومت سے ملنے والے ایک کروڑ بھی فلاحی تنظیموں کو دینے کا اعلان کر دیا ۔ ساتھ ہی پی سی بی میں تبدیلی کا نعرہ بھی لگادیا کہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلی ضرور آئیگی ۔

ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والا بلا ٹی سی ایف فائونڈیشن کو عطیہ کردیا ۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے بھی فلاحی تنظیموں کو دیدیئے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی ہے ،چیمپیئنز ٹرافی کی جیت سرفراز کی مرہون منت ہے ، کریڈٹ کوئی اور نہ لے۔  سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2009 میں جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر آیا تھا تو اتنی پذیرائی نہیں ملی تھی۔ 
یاد رہے یونس خان وہ واحد پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رنز اسکور کیے ۔ اور جب انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تو اعلان کیا تھا کہ گولڈن بیٹ کو عطیہ کروں گا اور آج انہوں نے اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں