انگلینڈ میں تیزاب حملے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، تمیم اقبال

انگلینڈ میں تیزاب حملے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، تمیم اقبال

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے سٹار پلیئر تمیم اقبال انگلش کاؤنٹی کھیلنے کیلئے برطانیہ میں موجود تھے جہاں پر  ان کا انگلش کاؤنٹی ایسیکس کے ساتھ معاہدہ ہے وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کاؤنٹی کا سیزن مکمل نہیں کر پائے اور وطن واپس لوٹ آئے ۔ انہوں نے برطانیہ میں تیزاب  حملے کے بارے میں خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہیں میں ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس آیا ہوں ۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے ایک اخبار میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ  تمیم اقبال  حجاب میں ملبوس اپنی اہلیہ عائشہ صدیقہ اور ایک سالہ بچے کے ساتھ کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے گئے تھے جہاں  کچھ نامعلوم افراد نے ان کی اہلیہ پر تیزاب پھینک کر حملہ کیا ۔ لیکن خوش قسمتی سے تینوں اس حملے میں محفوظ رہے .جس کے بعد انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر واپسی کا فیصلہ کیا .دوسری جانب تمیم اقبال کی کاؤنٹی ایسیکس حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی رن مشین تمیم اقبال ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن روانہ ہو رہے ہیں .

 تمیم اقبال نےبھی ان خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا مجھے ہمیشہ پسند ہے .جارح مزاج اوپنر نے بنگلہ دیش کی جانب سے کھیلتے ہوئے 9 ون ڈے سنچریاں اور 8 ٹیسٹ سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں