چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 107 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 107 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد107ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کراچی پولیس تر جمان کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زون  کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں82 چھاپہ مار   کارروائیوں اور   01مقابلے کے بعد  107ملزمان کو   گرفتار   کر  لیا  جبکہ مقابلے میں  01  ملزم  مارا   گیا ۔

گرفتار  ملزمان میں  09 ڈکیت, غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 31   اور   11مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث  54  ملزمان  شامل  ہیں  جن کے قبضے سے مختلف  اقسام کے  10پستول،  01  دستی بم  اور   بھاری مقدار   میں منشیات برآمد  ہوئی ہے۔

  گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر   کے تفتیش شروع کردی گئی۔

مصنف کے بارے میں